اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکائونٹ سے جاری فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دیدیا

ہفتہ 16 مئی 2020 23:45

اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکائونٹ سے جاری فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکائونٹ سے جاری فنڈریزنگ مہم کو جعلی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں اسد شفیق نے کہا کہ میرا انسٹاگرام پر کوئی اکائونٹ نہیں، کسی نے میری نام سے جعلی اکاونٹ بناکر کورونا وائرس کے لیے فنڈریزنگ شروع کررکھی ہے، لوگ اس میں اپنا پیسہ ڈال رہے ہیں ،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں او ریہ جعلی اکائونٹ بنایا گیا ہے ، میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 23:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :