اولمپیئن سیّد شاہ حسین نے ملک میں باکسنگ کے فروع کیلئے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کو اپنی خدمات پیش کردیں

پیر 18 مئی 2020 16:33

اولمپیئن سیّد شاہ حسین نے ملک میں باکسنگ کے فروع کیلئے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کو اپنی خدمات پیش کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) اولمپیئن سیّد شاہ حسین نے ملک میں باکسنگ کے فروع اور بہتری کیلئے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) کو اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ پیر کو جاپان سے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ پی پی بی ایل نے پاکستان میں پیشہ وارانہ باکسنگ کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ باکسنگ پاکستان میں ترقی کرے گی۔

شاہ حسین شاہ جوکہ جاپان میں پروفیشنل باکسنگ کے کوچ بھی ہیں، نے کہا کہ میں اس مقصد کیلئے کسی بھی طرح کی مدد کیلئے بھی تیار ہوں۔ 55 سالہ حسین نے کہا کہ وہ پی پی بی ایل کے چیئرمین سیّد نعمان شاہ کو پچھلے 30 سال سے جانتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کے پاس پاکستان میں پیشہ وارانہ باکسنگ اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے، نعمان شاہ ایک دیانتدار اور محنتی آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں پیشہ وارانہ باکسنگ ان کے زیر نگرانی ترقی کے راستے گامزن ہو گی۔ سیّد حسین شاہ حسین جنہوں نے جنوبی کوریا کے 1988ء میں سمر اولمپکس میں مڈل ویٹ ڈویژن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ حسین شاہ جنہوں نے 1984ء سے 1991ء کے درمیان ساؤتھ ایشیئن گیمز میں لگاتار پانچ طلائی تمغے بھی جیتے تھے اور انہیں ستارہٴ امتیاز سے بھی نواز گیا تھا، نے پروفیشنل باکسنگ میں سوچنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 16:33:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :