قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 27 مئی 2020 13:06

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں اور وہ کل 28مئی کو اپنے عزیز واقارب کے ہمراہ سالگِرہ سادگی سے منائیں گے مصباح الحق کے مداح اور شائقین کرکٹ سالگِرہ کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد اور کیک کاٹ کر انکی عمر درازی کیلئے دعائے مانگی جائینگی معروف کرکٹر مصباح الحق 28 مئی 1974 ء کو میانوالی میں آنکھ کھولی مصباح الحق نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا اور انکا شمار آج بھی پاکستان کے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے کرکٹ کے میدانوں میں بے شمار نشیب و فراز دیکھے اور کئی مواقع پر پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا -
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 13:06:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :