چوہدری منیر کا سابق اٹرنیشنل فٹبالر صدیق جان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 28 مئی 2020 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن چوہدری منیر احمد نے سابق اٹرنیشنل فٹبالر صدیق جان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ مرحوم صدیق جان نے پچاس کی دھائی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور مرحوم کا شمار ملک کے کامیاب گول کیپرز میں ہوتا تھا۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 13:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :