انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) کا کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو پروگرام شروع

پیر 1 جون 2020 13:43

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) کا کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو پروگرام شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن(آئی جے ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ویڈیو پروگرام شروع کیا ہے جس کو پاکستان فالو کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ ہر ملک کھلاڑیوں کی فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے آئی جے ایف کی جانب سے شرع کیے جانے والے ویڈیو پروگرام پر عملدر آمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی ویڈیو پروگرام شروع کیا ہے جس کو دنیا بھر سیمت پاکستان جوڈو فیڈریشن فالو کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ویڈیو پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے ویڈیو پروگرام کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 13:43:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :