بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی ہوگی، مطاہر سہیل

جمعہ 5 جون 2020 15:25

بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی ہوگی، مطاہر سہیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی ہوگی۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کا کھیل ایک مہنگا کھیل ہے جو عام بچہ نہیں کھیل سکتا لیکن ملک میں اس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن میں پاکستان نے بین الاقومی سطح کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کھلاڑیوں کے کھیلوں کے میدانوں کو ویران کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ان کی فزیکل فٹنس میں کمی نہ آئے اور قوت مدافعت بھی کم نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھیں، عوام کو ان حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے کیونکہ حکومت انسانوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور ابھی تک اس موذی وباء پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 15:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :