ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اگست میں شروع ہوگی

جمعہ 12 جون 2020 11:45

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اگست میں شروع ہوگی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ورلڈ سائیکلنگ کی گورننگ باڈی (یو سی آئی ) نے اعلان کیا ہے کہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی شروعات 29 اگست کو گیرو ڈیٹالیا اور ویلٹا ایسپانا کے ساتھ اکتوبر میں ہوگی۔سائیکلنگ کی تین گرینڈ ٹور ریسیں 1 اگست سے آگے تین ماہ کے دوران مختلف مقامات پر شیڈول تھیں۔ فرانسیسی حکومت کی ریس کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پر ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کو رواں سال جون سے واپس دھکیل دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے فرانسیسی حکومت نے گذشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر اجتماعات پر پابندی میں ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اصل میں 27 جون سے 19 جولائی تک فرانس میں منعقد ہونا تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے موخر کر دی گئی تھی۔ ورلڈ سائیکلنگ کی گورننگ باڈی، یو سی آئی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ریس کے شڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق ریس اب 29 اگست سے شروع ہوکر 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/06/2020 - 11:45:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :