نسل پرستی پر بھی میچ فکسنگ اور ڈوپنگ جیسی سزا دیں، ہولڈر

پیر 29 جون 2020 15:19

نسل پرستی پر بھی میچ فکسنگ اور ڈوپنگ جیسی سزا دیں، ہولڈر
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو بھی ڈوپنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں جیسی سخت سزا دینا چاہیے، اگر ہمارے کھیل میں اس قسم کی چیزیں موجود ہوں تو پھر ان سے ایک جیسے ہی انداز میں نمٹنا چاہیے۔واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 15:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :