کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر6کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل

منگل 30 جون 2020 11:22

کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر6کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء) فخر زمان،محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان،شاداب خان اور وہاب ریاض کے گذشتہ 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)


ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
پی سی بی اب ان کھلاڑیوں کے سفرکے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2020 - 11:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :