ثقلین مشتاق اور مقامی کوچز مل کر نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے
ہائی پرفارمنس سینٹر کی بدولت چھ ماہ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے ،پی سی بی
ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2020 16:07
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2020ء ) پی سی بی کے ڈائریکٹر برائے ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق مقامی کوچز کے ساتھ مل کر نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے اور ہائی پرفارمنس سینٹر کی بدولت چھ ماہ میں اچھے نتائج سامنے آنے لگیں گے ۔ندیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ دور جدید کے کھیل سے کافی پیچھے رہ گئی ہے اور اسی فرق کو ختم کرنے کی غرض سے ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے چھ ماہ میں ملکی سطح پر نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمدگی سے کام کیا گیا اور پاکستان میں نئے کھلاڑی سامنے آئے لیکن یہ بات واضح طور پر محسوس کی گئی کہ پاکستان کرکٹ دور جدید کے کھیل سے کافی پیچھے رہ گئی جس کی مثال ٹیسٹ کرکٹ بھی ہے جس کا معیار عالمی سطح سے کہیں کم ہے اور اسی کمی کو ہائی پرفارمنس سینٹر پورا کرے گا۔سابق ٹیسٹ اسپنر کے مطابق پہلے بھی کوچز موجود تھے لیکن اب ہر شعبے میں ماہرین کو سامنے لایا جائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 30/06/2020 - 16:07:45
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات