فواد عالم کے 11 برس بعد ٹیسٹ کھیلنےکا امکان روشن

مڈل آرڈر بلے باز کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2020 14:40

فواد عالم کے 11 برس بعد ٹیسٹ کھیلنےکا امکان روشن
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2020ء ) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم 11 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کررہے ہیں ۔ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی عدم موجودگی میں ان کیلئے ٹیسٹ الیون میں جگہ ملنے کا امکان روشن ہے ۔ نومبر 2009ء میں 34 سالہ فواد عالم نے آخری ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیونیڈن میں کھیلا تھا اس وقت مصباح الحق پاکستانی ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

34 سالہ فواد عالم کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل چکا ہوں اب ان دونوں کی کوچنگ میں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے۔ خیال رہے کہ فواد عالم نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 168 رنز بنائے تھے لیکن وہ ابھی تک کیریئر میں صرف تین ٹیسٹ میچز ہی کھیل سکے ہیں جن میں انہوں نے 41.67 کی اوسط سے 250 رنز سکور کیے ہیں۔ فرسٹ کلاس سرکٹ میں رنز اور سنچریوں کی ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں شامل کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 14:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :