ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں چل بسے

48 ٹیسٹ میچز میں 58.61 کی اوسط سے چار ہزار 455 رنز بنائے، مسلسل پانچ ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں

جمعہ 3 جولائی 2020 19:19

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں چل بسے
بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سر ایورٹن ویکس نے 48 ٹیسٹ میچز میں 58.61 کی اوسط سے چار ہزار 455 رنز بنائے۔ سر ایورٹن ویکس مسلسل پانچ ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔سر ایورٹن ویکس کو ویسٹ انڈیز کے ساتھی کھلاڑی سر کلائڈ والکوٹ اور سر فرینک وورل کے ساتھ تھری ڈبلیو میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا ہے کہ ہم ایک عظیم لیجنڈ اور آئیکن سے محروم ہوگئے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ سر ایورٹن ویکس ہمارے ہیرو تھے جن کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔سر ایورٹن ویکس کے اہل خانہ کے سوگ میں انکے دوستوں اور دنیا بھر کے بہت سارے مداح بھی شریک ہیں وہ انکے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سر ایورٹن ویکس، سر کلائڈ والکوٹ اور سر فرینک وورل 1950ئ میں انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ تھے۔

سر ایورٹن ویکس جنوبی افریقہ کے جان واٹکنز اور انگلینڈ کے ڈان سمتھ کے بعد مردوں کے ٹیسٹ کرکٹر کے تیسرے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص تھے، ان کے انتقال کے وقت انکی عمر 97 ہے۔ 1948ئ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے باربیڈین 1958ئ میں ریٹائر ہوئے اور 1995ئ میں نائٹ ہڈ حاصل کی۔جون 2019ئ میں سر ایورٹن ویکس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 19:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :