سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی،

کوچ پیٹرک موراتوگلو

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی،
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 38 سالہ ولیمز کو گزشتہ سال 2019ئ میں پٹھوں کی انجری ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2020ئ کا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 31 اگست کو سخت پابندیوں کے ساتھ شروع ہونا ہے۔ پیٹرک موراتوگلو نے امید ظاہر کی ہے کہ یقینی طور پر سرینا گرینڈ سلام جیتنے کے لئے ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی اور یو ایس اوپن میں کامیابی اس کا مقصد ہے جس کو پانے کے لئے وہ سر توڑ کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

پیٹرک موراتوگلو نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی کا مقابلے سے باہر ہونا انتہائی مشکل ہوتا ہے لہذا یو ایس اوپن جیتنے کا پہلا موقع ہوگا۔

بہت پابندیاں ہوں گی تاہم مجھے سرینا سے بات کرنی ہوگی کہ آیا وہ پابندیوں کو قبول کرسکے گی یا نہیں اور ان توقعات کے مطابق کھیل سکیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور چھ مرتبہ یو ایس اوپن چیمپئن، سرینا ولیمز جنوری میں کھیلے گئے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئی تھی نے رواں سال کا آغاز آکلینڈ اوپن جیت کر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 20:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :