تین روزہ آن لائن سیف اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار اختتام ہوگیا

منگل 7 جولائی 2020 23:39

اسلا م آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر گیا ہے۔ سیمینار میں نو ممالک کے تین سو سے زائد شرکاء حصہ لیا۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور بھارت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے چار عالمی کوالیفائڈ کوچز رفیق احمد، طلحہ افتخار، طارق محمود سندھو، اور کرنل شبیر انجم نے سیمینار کے آخری سیشن میں شرکاء کو لیکچرز دیئے۔ اختتامی کلمات میں میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ، چیئرمین ساف / صدر اے ایف پی اور نائب صدر ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے سیمینار کے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سیمینار سے خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینار اور کوچنگ کورسز کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے کھلاڑیوں اور کوچز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے صدر ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن لارڈ سبسٹائن کا بھی سیمینار میں خصوصی طور پر آن لائن شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 23:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :