پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل شروع ہوںگے

جمعرات 9 جولائی 2020 15:53

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آن لائن پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے کل جمعہ سے شروع ہوںگے۔

(جاری ہے)

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے چوہدری خالد محمود کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے ناموں کے اندراج کے لئے رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ یہ مقابلے 20 جولائی تک جاری رہیں گے اور شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 15:53:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :