ٹائیگر ووڈ پی جی اے ٹور میموریل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

منگل 14 جولائی 2020 15:14

ٹائیگر ووڈ پی جی اے ٹور میموریل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) امریکہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈ آئندہ ہفتے پی جی اے ٹور میموریل ٹورنامنٹ میں شرکت سے گالف میں واپسی کرینگے، ٹائیگر ووڈ رواں سال فروری کے بعد کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ 15 بار اہم ایونٹس کے فاتح 44 سالہ ٹائیگر ووڈ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل کمر کی انجری کے باعث رواں سال مارچ میں پلیئرز گالف چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے تھے ۔

امریکہ میں پروفیشنل مینز گولف ایونٹس بند دروازوں کے پیچھے پھر سے شروع ہوچکے ہیں۔ امریکی شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈ 16 سے 19 جولائی تک اوہائیو میں شیڈول پی جی اے ٹور مموریل گالف ٹورنامنٹ سے دوبارہ اپنی واپسی کرینگے ۔

(جاری ہے)

44 سالہ ٹائیگر ووڈ نے کہا ہے کہ میں لڑکوں سے مقابلہ کرنا چھوڑ دیتا ہوں۔ میں وہاں واپس جانے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ ٹائیگر ووڈ اس سے پانچ بار میموریل ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

ووڈ نے رواں سال فروری میں کھیلے گئے اپنے آخری ایونٹ پی جی اے ٹور جینیسیس اوپن میں شرکت کی تھی جس میں وہ 68 ویں نمبر پر رہے۔ٹائیگر ووڈ نے آخری بار ایک چیریٹی میچ میں شرکت کی جس میں اسے دیکھا گیا تھا۔ ووڈ اور پیٹن مننگ نے فل مکیلسن اور ٹام بریڈی کو ایک ایسے ایونٹ میں شکست دی تھی جس سے انہوں نے امریکہ میں کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لئے 20 ملین ڈالرز اکٹھا کیا تھا۔

ٹائیگر ووڈ کا مقصد ماسٹرز ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے جو انہوں نے 2019ء میں پانچویں مرتبہ جیتا تھا، یہ ٹورنامنٹ ری سیڈول ہوکر اب رواں سال 12 سے 15 نومبر تک اگستہ نیشنل میں کھیلا جائے گا۔دوبارہ منظم شدہ سال کی پہلی بڑی یو ایس پی جی اے چیمپئن شپ اب رواں سال 6 سے 9 اگست تک سان فرانسسکو میں کھیلی جائے گی جبکہ یو ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 17 سے 20 ستمبر تک نیو یارک ریاست کے ونگڈ فوٹ میں کھیلی جائے گی جبکہ اوپن چیمپین شپ منسوخ ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 15:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :