ورلڈ کپ فائنل سپر اوور ، بین سٹوکس کا لارڈز میں سگریٹ پھونکنے کا انکشاف

برطانوی آل رائونڈر نے شاور میں جاکر سگریٹ پھونکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 جولائی 2020 11:57

ورلڈ کپ فائنل سپر اوور ، بین سٹوکس کا لارڈز میں سگریٹ پھونکنے کا انکشاف
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2020ء ) انگلینڈ کو ورلڈ کپ جیتے ایک سال مکمل ہوگیا ہے ،گزشتہ سال لارڈز میں 14 جولائی کو اس نے ایک سنسنی خیز فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دی تھی۔سال بعد فائنل کے ہیرو بین سٹوکس کےبارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے میچ ٹائی ہونے اور سپر اوور کےدرمیان اپنے آپ کو پرسکون کرنے کے لئے شاور روم میں جاکر سگریٹ پھونکی تھی۔

لارڈز 27 ہزار تماشائیوں سے پیک تھا،میوزک تھا،شور تھا اور بے یقینی تھی۔2گھنٹے اور 27 منٹ کی بیٹنگ کے بعد بین سٹوکس بمشکل میچ ٹائی کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،فائنل ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور ہونا تھا،ٹی وی کیمرے لارڈز سے پوری دنیا کو ایک ایک پل لائیو دکھارہے تھے،ایسے میں انگلینڈ کی اننگ کے اختتام پر سپر اوور سے قبل انگلش ڈریسنگ روم کا ماحول نہایت ٹینس تھا،بین سٹوکس نے تھوڑی دیر کرسی سنبھالی اور پھر اٹھے اور شاور میں چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے آ پ کو پرسکون کرنے کے لئے سگریٹ پی تھی اور دھویں سے اپنے اندر کے جذبات ہوا میں اڑادیئے تھے،انگلش کپتان نے سپر اوور کے لئے بھی ان پر بھروسہ کیا تھا اور پھر سپر اوور بھی ٹائی ہوا،انگلینڈ رائج قانون بائونڈریز کی گنتی کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

(جاری ہے)

                                                                                                              
وقت اشاعت : 16/07/2020 - 11:57:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :