سریپالی ویراک کوڈی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بدھ 22 جولائی 2020 16:08

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر سریپالی ویراک کوڈی نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ سریپالی ویراک کوڈی کو 89 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں سری لنکن ویمنز ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ سریپالی ویراک کوڈی نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران 89 وکٹیں حاصل کیں۔

سریپالی ویراک کوڈی نے اپنا آخری میچ 2018ء میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

سریپالی ویراک کوڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے اسے ایک دن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لئے صحیح وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے۔

سریپالی ویراک کوڈی کی ون ڈے کرکٹ میں بہترین کارکردگی ویسٹ انڈیز کے خلاف 2013ء میں دمبولا میں کھیلا گیا میچ تھا جس میں انہوں نے سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سریپالی ویراک کوڈی نے اس میچ میں 19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سریپالی ویراک کوڈی نے 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میں 23 رنز کے بدلے میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 16:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :