صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا سابق ہاکی اولمپیئن اسد ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 28 جولائی 2020 18:18

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا سابق ہاکی اولمپیئن اسد ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے سابق ہاکی اولمپیئن اسد ملک کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ، اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 18:18:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :