انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 29 جولائی 2020 12:32

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
سائوتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کرینگے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ تین میچوں کی سیریز کا ابتدائی میچ کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 12:32:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :