اینڈی مرے کو برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا

بدھ 29 جولائی 2020 13:38

اینڈی مرے کو برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ان کی ہم وطن جوڈی اینا جوریج برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار گئے۔ انگلینڈ کے جو سیلسبری اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایما رادو کونو نے اینڈی مرے اور جوڈی اینا کو شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

انگلینڈ کے نیشنل ٹینس سینٹر روہیمپٹن میں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے جو سیلسبری اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایما رادو کونو نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ان کی ہم وطن جوڈی اینا جوریج کو ہرا دیا۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 6-4 اور 10-8 تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی اولمپک چیمپئن اینڈی مرے ان دنوں کولہوں اور پنڈلی کے فٹنس مسائل سے نپٹ رہے ہیں، اس لئے انہوں نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نے کہا کہ وہ آہستہ آہستہ بڑے مقابلوں کی طرف رخ کریں گے۔ 33 سالہ ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کہا کہ وہ سنسناٹی اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ دونوں ایونٹس آئندہ ماہ نیویارک میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 13:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :