دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی ’’امامت‘‘ مل گئی

قومی کرکٹرز نے ڈربی میں ٹیم ہوٹل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی ،سابق کپتان نے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 31 جولائی 2020 19:40

دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی ’’امامت‘‘ مل گئی
ڈربی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے برطانوی سرزمین پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحی منائی جبکہ سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور خطبہ بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سرفراز احمد نے امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جبکہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے باعث قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی جہاں 5 اگست سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا۔                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 19:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :