خواتین کو متاثر کرنے کیلئے تیز ترین باؤلنگ کا آغاز کیا، شعیب اختر

دنیا کا تیز ترین باؤلر بننا کبھی میرا خواب نہیں تھا، میڈیا کے دباؤ پر تاریخ کی تیز ترین بال کی، مجھے تیز ترین گیند کرکے کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی۔ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اگست 2020 14:40

خواتین کو متاثر کرنے کیلئے تیز ترین باؤلنگ کا آغاز کیا، شعیب اختر
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2020ء) سابق قومی کرکٹر اور تیزترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ خواتین کو متاثر کرنے کیلئے تیز ترین باؤلنگ کا آغاز کیا، دنیا کا تیز ترین باؤلر بننا کبھی میرا خواب نہیں تھا، میڈیا کے دباؤ پر تاریخ کی تیز ترین بال کی، مجھے تیز ترین گیند کرکے کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا تیز ترین باؤلر بننا کبھی میرا خواب نہیں تھا۔

خواتین کو متاثر کرنے کیلئے تیز باؤلنگ کا آغاز کیا۔اسی طرح میڈیا کے دباؤ پر کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین باؤلنگ کی۔ مجھے تیز ترین گیند کر کے کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کرنا ایک فن ہے۔ کسی نے کہا ٹنڈولکر گارڈ آف کرکٹ ہیں، میں نے کہااس کو نہیں چھوڑنا۔

(جاری ہے)

میں نے پھر سچن ٹنڈولکر کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔ آپ نے بتایا کہ آپ پر دو سال کی پابندی لگ گئی تھی اور آپ بڑے مایوس تھے ، پھر آپ نے راولپنڈی کی بااثر شخصیت کو فون کیا، اس نے کہا کہ آؤ میری طرف آجاؤ، مجھے بلایا پھر گیٹ سے ہی واپس بھجوا دیا۔

میں اس سیاستدان کو کہنا کہ آپ نے مجھے بلایا اگر آپ نے ذلیل ہی کرنا تھا تو بتا دیتے۔ لیکن یقین رکھیں آپ کا نام زندہ نہیں رہے گا نام میرا ہی زندہ رہے گا۔ آپ آج وزیر یا صدر ہیں ، آپ کا نام نہیں رہے گا میر ارہے گا۔ شعیب اختر نے کہا کہ لیکن میں شکرگزار ہوں، آصف زرداری نے میری مدد کی، مجھ پر پانچ سال کی پابندی لگی تھی۔ فیصل بٹ مجھے زرداری صاحب کے پاس لے کر گیا، ابھی صدر بنے نہیں تھے، بن رہے تھے۔ مشرف جا رہے تھے اور یہ صدر بننے والے تھے۔ انہوں نے سابق گورنرسلمان تاثیر کے ذریعے نسیم اشرف کو فون کیا کہ ان کو بتاؤ شعیب ہمارا بچہ، بیٹا ہے، شعیب کو آئی پی ایل کھیلنا ہے، تم بتاؤ ان سے پابندی ہٹانی ہے یا میں کوئی نیا چیئرمین لگا دوں؟
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 14:40:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :