پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 7 اگست 2020 16:32

پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) مارٹینا ٹریوزن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایلیسابیتہ کوکسیریٹو پر مشتمل اطالوی جوری ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح اطالوی جوڑی نے کوارٹر فائنل میچ میں جورجینا گارسیا پریز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سارہ سوربیس ٹورمو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں مارٹینا ٹریوزن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایلیسابیتہ کوکسیریٹو نے سخت مقابلے کے بعد جورجینا گارسیا پریز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سارہ سوربیس ٹورمو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی جوڑی کو 6-3، 2-6 اور 10-5 کے سکور سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 16:32:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :