جشن آزادی کے حوالے سے تائیکوانڈو مقابلی14 اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے

پیر 10 اگست 2020 18:14

جشن آزادی کے حوالے سے تائیکوانڈو مقابلی14 اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن نے جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔اس حوالے سے صوبے بھر میں تائیکوانڈوکے مقابلے ایس اوپیز کے تحت منعقد کئے جائینگے،جبکہ اسکے ساتھ شجر کاری مہم کا بھی آغازہوگا ۔صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدرکرنل (ر)وسیم احمد اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت کے مطابق14اگست کی مناسبت سے آزادی تائیکوانڈومقابلے منعقد کئے جائینگے۔

پشاورمیں ہونیوالے تائیکوانڈوایونٹ 14اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ہال میں منعقد ہونگے جس میں مختلف ایجزگروپ کے مردوخواتین کھلاڑی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایونٹس کے انعقاد کیساتھ ہی صوبے بھر میں شجرکاری مہم بھی چلارہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح 14اگست کو ہوگا،الیاس آفرید ی کا کہناہے کہ پشاور بلکہ پورے خیبر پختونخوامیں تائیکوانڈوکا مستقبل روشن ہے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ صوبے میں ا س کھیل کو مزید فروغ دیں اور نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکرکے سامنے لایاجائے۔انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں صدر مرتضی حسن اور سیکرٹری محمد وقار آفریدی بھر پورکام کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 18:14:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :