جشن آزادی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 3-4 گول سے شکست دیدی

ہفتہ 15 اگست 2020 20:04

جشن آزادی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 3-4 گول سے شکست دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) جشن آزادی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-4 گول سے شکست ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین کاشف جواد، اولمپئین عباس حیدر ، سابق انٹرنیشنل سبطین رضا اور علی مسرت نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ، علامہ اقبال الیون کی جانب سے تسنیم عثمانی ، محمد علی اور عاصم عباسی نے ایک ، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا۔ یہ میچ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام میں یوم آزادی کی مناسبت سے کھیلا گیا۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 20:04:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :