ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر
میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز سکور کیے تھے
ذیشان مہتاب ہفتہ 15 اگست 2020 21:09
ساوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2020ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، تیسرے روز کا کھیل بارش کے سبب تاحال شروع نہیں ہوسکا۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا اور تاحال میچ شروع نہیں ہوسکا۔
دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگ کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے تھے، کریز پر محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
قبل ازیں دوسرے روز بھی بارش ہوئی تھی اور میچ کئی بار تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔
ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو 5 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے، آٹھویں نمبر پر شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ نویں وکٹ محمد عباس کی تھی جو دو رنز پر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بارش اور موسم غالب رہے، بارش اور کم روشنی کے سبب 40.2 اوورز کا کھیل ہوسکا، پاکستانی ٹیم نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔
11 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 21:09:47
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان