فرانسیسی لوگ فٹ بال کے دیوانے ہیں ، فٹ بال کا میچ ہو تو سڑکیں ویران ہوجاتی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 اگست 2020 11:21

فرانسیسی لوگ فٹ بال کے دیوانے ہیں ، فٹ بال کا میچ ہو تو سڑکیں ویران ہوجاتی ہیں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2020ء) گزشتہ روز اپنے پہلے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ، پیرس سینٹ جرمن فٹبال ٹیم کو لزبن پرتگال سے صفر ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیرس میں پی ایس جی کے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں بایرن میونخ سے ہارنے کے بعد ، پیرس کی ٹیم کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کی ہار کے بعد پیرس کی شاہراہ شانزے لیزے اور دوسرے مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے بیسیوں گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور کئی دکانوں کے شو کیس توڑ دئے۔ پولیس نے ڈیڑھ سو کے قریب لوگ گرفتار کرلئے ، پولیس کے ڈیڑھ درجن اہلکار بھی ان جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس علاقے میں چار سو سے زائد لوگوں کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانے بھی کئے گئے۔
وقت اشاعت : 25/08/2020 - 11:21:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :