ٹور ڈی فرانس کا پہلا مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا

پیر 31 اگست 2020 13:49

ٹور ڈی فرانس کا پہلا مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) سائیکلنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا پہلا مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا۔ٹور ڈی فرانس کورونا وائرس کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔چار سکینڈ کے فرق سے قسمت بدل گئی اور ٹور ڈی فرانس کے پہلے مرحلے میں ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے عالمی چمپئن کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے 156 کلو میٹر کا طویل ٹریک تین گھنٹے 46 منٹ 13 سیکنڈز میں طے کیا۔واضح رہے کہ یہ مقابلے پہلے 27 جون سے شرو ع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کردیا گیا تھا۔بالآخر مکمل پروٹوکول اور محدود شائقین کے ساتھ اس ایونٹ کا 29 اگست کو آغاز ہوگیا۔ٹور ڈی فرانس میں مجموعی طور پر 21 مراحل میں 3 ہزار 484 کلو میٹر طویل ٹریک پر مقابلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 31/08/2020 - 13:49:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :