- Home
- Sports
- News
- ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 281 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز ..
ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 281 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز 5-0سے جیت لی ،انگلینڈ کے بلے باز آسٹریلیا کے بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ، وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں، انگلینڈ کی سات وکٹیں مجموعی سکور میں صرف 79 رنز کا اضافہ کر سکیں ،پوری ٹیم دوسری اننگز میں 166 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی،آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیرس نے پانچ، جانسن نے تین اور نیتھن لیون نے دو وکٹیں حاصل کیں
اتوار 5 جنوری 2014 13:05
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 281 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز 5-0سے جیت لی ہے ،انگلینڈ کے بلے باز آسٹریلیا کے بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اس کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے۔
چائے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کی باقی سات وکٹیں مجموعی سکور میں صرف 79 رنز کا اضافہ کر سکیں اور اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 166 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مائیکل کاربیری نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف سات رنز کے مجوعی سکور پر ایلسٹر کک سات رنزبنا کر آوٴٹ ہو گئے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز