- Home
- Sports
- News
- دبئی ٹیسٹ میں ہار قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثرانداز، یونس ، اسد اور حفیظ کی تنزلی،بلے ..
دبئی ٹیسٹ میں ہار قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثرانداز، یونس ، اسد اور حفیظ کی تنزلی،بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہاشم آملہ چوتھے، چتیشور پجارا پانچویں، کمارا سنگاکارا چھٹے اور مائیکل کلارک ساتویں نمبر پر آگئے ، سری لنکا کے خلاف لگاتار دو میچوں میں ناقص بلے بازی پر اسد شفیق 4 درجے نیچے آگئے ،پروفیسر کو بھی شرمندگی کا سامنا
پیر 13 جنوری 2014 22:30
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کا اجرا کردیا گیا ہے جس کے تحت بلے بازی میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیئرز کی بادشاہت اب بھی قائم ہے، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے شیو نرائن چندراپال ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہاشم آملہ چوتھے، چتیشور پجارا پانچویں، کمارا سنگاکارا چھٹے اور مائیکل کلارک ساتویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں میں شامل پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق اپنی آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں تاہم سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں سنچری داغ کر نویں پوزیشن پانے والے مسٹر کول یونس خان ایک پھر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف لگاتار دو میچوں میں ناقص بلے بازی پر اسد شفیق 4 درجے نیچے آگئے ہیں اور رینکنگ میں ان کا نمبر 22واں ہوگیا ہے اور تو اور پروفیسر محمد حفیظ تو تنزلی کا شکار ہوکر ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز