سٹین واورینکا کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

بدھ 16 ستمبر 2020 16:32

سٹین واورینکا کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس اور تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سٹار سٹانسلاس واورینکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں نوجوان میزبان کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔

18 سالہ اطالوی کھلاڑی نے سٹریٹ سیٹس میں 35 سالہ تجربہ کار کھلاڑی سٹین واورینکا کو 6-0 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شاپووالو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے مینز سنگلز ابتدائی میچ میں ارجنٹائن کے گائڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2020 - 16:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :