انوشکا شرما گواسکرکی تنقید پر برہم،توہین کا الزام
کوویڈ 19 کی وجہ سےکوہلی نے صرف انوشکا کی بائولنگ کیخلاف پریکٹس کی:سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر، مسٹر گاوسکر ،آپ نے میرے شوہر کے کھیل کو خراب کرنیکا الزام بیوی پر کیوں لگایا؟مجھے کب تک کرکٹ میں گھسیٹا یا ذمہ دار قرار دیا جائیگا؟:اہلیہ ویرات کوہلی
ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 16:32
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) رائل چیلنجرز بنگلور کی آئی پی ایل میچ میں ٹھکائی بھی خوب ہوئی،اوپر سے ویرات کوہلی نے کیچز ڈراپ کرکے لوکیش راہول سے مار بھی پڑوائی،پھر عبرتناک شکست بھی مقدر بنی،کرکٹ کے ایک برے دن میں اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا تھا کہ ایسے میں میچ ریفری نے کوہلی پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ بھی کردیا کیونکہ کوہلی سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تھے۔ ویرات کوہلی کی اتنی بری پرفارمنس ،ذلت آمیز شکست کے بعد مبصرین کی جانب سے تنقید تو بنتی ہی تھی،چنانچہ سابق بھارتی کپتان سنیل گاواسکرنے تنقید بھی کی لیکن جب ہر چیز ہی بری چل رہی ہو تو سب کچھ برا ہی ہوتا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس تنقید کو مثبت لیکر آگے بڑھاجاتا لیکن کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے رد عمل ظاہر کر کے کوہلی کے ایک برے دن کو اگلے کئی دنوں میں تبدیل کردیا ہے۔
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے جمعرات کے روز بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے توہین آمیزتبصرے اوربیوی پر اپنے شوہر کے کھیل کا الزام لگانے پر تنقید کی ہے۔رائل چیلنجز بنگلور آئی پی ایل کا میچ ہاری تو گواسکرساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کوہلی کی پریکٹس نہ ہونے پر بحث کر رہے تھے۔
گاوسکر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سےکوہلی نے صرف انوشکا کی بائولنگ کیخلاف پریکٹس کی ، اس سے انکی زیادہ مدد نہیں ہوگی۔ یہ تبصرے کوہلی کی بیٹنگ کے دوران کئے گئے۔
انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مسٹر گاوسکر ، آپ کا پیغام حقیر ہے لیکن میں آپ سے یہ کہنا پسند کروں گی کہ آپ نے میرے شوہر کے کھیل کو خراب کرنے کا الزام بیوی پر کیوں لگایا؟ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آپ کو میرے اورمیرے شوہر کے رشتہ کا احترام کرنا چاہئے تھا؟
انوشکا نے کہا ہے کہ مجھے کب تک کرکٹ میں گھسیٹا یا ذمہ دار قرار دیا جائے گا،آپ کا نام کرکٹ کی دنیا میں قابل احترام ہے،آ پ کو خیال کرنا چاہئے تھا‘‘۔
یاد رہے کہ اس شکست کےبعد سنیل گواسکر کے تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:32:44
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات