جان پیرز اور مائیکل وینس نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 28 ستمبر 2020 13:08

جان پیرز اور مائیکل وینس نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
ہمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) جان پیرز اور مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل کروشین جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ہمبرگ کے مقام پر کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں جان پیرز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل کروشین جوڑی کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 13:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :