پاکستان قونصلیٹ دبئی اور میڈیا الیون کےدرمیان دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان قونصلیٹ نے دو صفر کی برتری سےجیت لی

قونصلیٹ الیون کی قیادت قونصل جنرل احمد امجد علی نے اور میڈیا الیون کی قیادت راجہ عرفان نے کی دونوں ٹیموں کو بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 ستمبر 2020 16:31

پاکستان قونصلیٹ دبئی اور میڈیا الیون کےدرمیان دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان قونصلیٹ نے دو صفر کی برتری سےجیت لی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان قونصلیٹ دبئی اور میڈیا الیون کےدرمیان دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان قونصلیٹ نے دو صفر کی برتری سےجیت لی۔ قونصلیٹ الیون کی قیادت قونصل جنرل احمد امجد علی نے جبکہ میڈیا الیون کی قیادت راجہ عرفان نے کی دونوں ٹیموں کو بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔
دونوں میچز میں میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کی اور دونوں میچز میں وننگ شاٹ احمد امجد علی نے لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی میڈیا الیون کی جانب سے راجہ اسد خالد، راجہ عرفان سجاد اکبر، نجیب اللہ، رانا نصیر اور اشعر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے شہزاد، سہیل اور قونصل جنرل احمد امجد علی نے شاندار بیٹنگ ملک عمران اور وقاص نےعمدہ باولنگ کرکہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)


ملک عمران کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا گرم موسم کے باوجود شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی قونصل جنرل احمد امجد علی نے میچ کے اختتام پر کہا کھیل سے محبتیں اور روابط بڑھتے ہیں میڈیا اور قونصلیٹ کا چولی دامن کا ساتھ ھے سیزن کا پہلا میچ ھماری ٹیم نے اچھا کھیلا ایسے دوستانہ میچوں کا مستقبل میں بھی انعقاد ہونا چاہیئے اور ہم امید کرتے ہیں کا ہوگا رہے گا۔ ایمپائرنگ کے فرائض حافظ عبدالروف اور سید مصور عباس نے سر انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 16:31:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :