دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ، سی اسکوائرپیتھونز اور ہاکس یونائیٹڈکی جیت، فردوس الیون کو 9 وکٹ اور رنگون والا سی سی کو ایک وکٹ سے شکست

بدھ 30 ستمبر 2020 23:04

دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ، سی اسکوائرپیتھونز اور ہاکس یونائیٹڈکی جیت، فردوس الیون کو 9 وکٹ اور رنگون والا سی سی کو ایک وکٹ سے شکست
کراچی۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) دوسرے کارپوریٹ کر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مزید دومیچوں کے فیصلے ہو گئے۔ عربین سی کنٹری کلب گراؤنڈ پر پہلے میچ میں سی اسکوئر پیتھونز سی سی فاسٹ بولر ملک اوسامہ کی تباہ کن بولنگ 28 رنز کے عوض 5 شکار اور ایم وقاص کی ناقابل شکست نصف سینچری 66 رنز اور معیز کے عمدہ 40 رنز کی بدولت حریف فردوس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے شاندار فتح حاصل کرلی۔

ناکام ٹیم کے طلحہ خان کی نصف سینچری جو کہ 57 رنز پر مشتمل تھی رائیگاں گئی،فردوس الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔طلحہ نے 57،امانت نی27 اورایم علی نی21 رنز بنائے۔ ملک اوسامہ نے 5 اور عبدالرافیع نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جوابی بیٹنگ میں سی اسکوائر پیتھونز سی سی نے مطلوبہ حدف 148 صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ ایم وقاص نے ناقابل شکست 57 رنز کی انینگ دی۔

دوسرینمیچ ہاکس یونائیٹڈسی سی نے دلچسپ اور حیران کن طور پر مضبوط حریف رنگون والا سی سی کو صرف ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ رنگون والا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز جوڑے،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر و کپتان اعجاز احمد نے ذمہ دارانہ 45 رنز میں 3 چھکے لگائے،ایم آصف نے 34 رنز کا اضافہ کیا۔ سعد نے 2 جبکہ طلحہ، نبیل اور صبیح نے 1-1 وکٹ لی۔ فاتح ہاکس یونائیٹڈ نے 136 کا حدف آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایم حمزہ اور ایم امان نے یکساں 39،39 رنز بنائے۔ ابھرتے ہوئے انڈر 16 فاسٹ بولر شعیب اختر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو? 25 رنز کے عوض حریف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ لیگ اسپنر اعجاز احمد نے 2 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 23:04:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :