ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ رواں سال یو اے ای میں ہوگی، چاررکنی قومی ٹیم حصہ لے گی

منگل 4 فروری 2014 14:29

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ رواں سال یو اے ای میں ہوگی، چاررکنی قومی ٹیم حصہ لے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیرشیخ نے ایک انٹرویو میں جونیئرز اور سینئر ایشیا ئی چیمپئن شپ کے لیے بہترین انداز میں تیاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایشین جونیئرایونٹ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ہوگا جس میں مکلد علی کی وائلڈ کارڈ انٹری کنفرم ہے باقی تین کھلاڑی نیشنل جونیئر مقابلوں کے بعد کوالیفائی کریں گے۔

عالم گیرشیخ نے بتایا کہ سینیئر ایشین تورنامنٹ کی میزبانی اس بارمتحدہ عرب امارات کا شہرالعین کریگا اس میں بھی پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں قومی چیمپیئن شپ کے بعد چار کھلاڑی ایشین چیمپیئن شپ کے لیے منتخب کے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 04/02/2014 - 14:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :