چاربار کے عالمی سوئمنگ چمپئن غیرازدواجی تعلقات رکھنے پر معطل

کھلاڑی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فیڈریشن کے فیصلے کو تسلیم کرلیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:37

چاربار کے عالمی سوئمنگ چمپئن غیرازدواجی تعلقات رکھنے پر معطل
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) جاپان سوئمنگ فیڈریشن نے چار بار عالمی چمپئن شپ جیتنے والے ڈیاہ سیٹو کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر رواں برس کے لیے معطل کردیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جاپان سوئمنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گورننگ باڈی نے 26 سالہ ڈیاہ سٹیو کو کھلاڑیوں کے لیے وضع کیے گئے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے جس کی پاداش میں انہیں رواں سال کے تمام میچز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

200 میٹر 400 میٹر کے انفرادی مقابلوں کے ورلڈ چیمپیئن ڈیاہ سیٹو نے غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو تسلیم کرلیا اور جاپان اولمپک ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ اب وہ 2021 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ڈیاہ سیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا معافی مانگنا، تیراکی جاری رکھنے اور اپنے اہل خانہ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے میرے اہل خانہ کو سخت دکھ پہنچا ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2020 - 19:37:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :