یورپئین اوپن ٹینس، شکست پر روسی ٹینس کھلاڑی آپے سے باہر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

یورپئین اوپن ٹینس، شکست پر روسی ٹینس کھلاڑی آپے سے باہر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) یورپئین اوپن ٹینس میں سیٹ ہارنے پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یورپئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف آپے سے باہر ہوگئے، سیٹ ہارنے پر غصے میں نیٹ پر لات ماردی۔

(جاری ہے)

24 سالہ کھلاڑی کیرن کے مطابق سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی خواہش تھی تاہم کوارٹر فائنل میں شکست پر مزاج پر قابو نہ رکھ سکا۔روسی کھلاڑی نے شکست پر ریفری کی چیئر کو بھی دو مرتبہ ریکٹ مارا تھا بعدازاں اپنی غلطی پر نادم ہوتے ہوئے معذرت بھی کرلی اور سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 14:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :