تیسرا ٹی ٹونٹی، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

عبداللہ شفیق کا ٹی ٹونٹی ڈیبیو،وہاب ریاض ، محمد حفیظ اور فہیم اشرف کی جگہ موسی خان، عماد وسیم پلئینگ الیون میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 نومبر 2020 15:01

تیسرا ٹی ٹونٹی، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2020ء ) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عبداللہ شفیق آج اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ وہاب ریاض ، محمد حفیظ اور فہیم اشرف کی جگہ موسی خان اور عماد وسیم پلئینگ الیون میں شامل ہوں گے۔

پاکستان کو 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے 13 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان ناقابل شکست رہا جو ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دونوں میچوں میں کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں ۔ پہلے میچ میں 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جب کہ دوسرے میچ میں انہوں نے 51 رنز بنائے۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں حیدر علی، عثمان قادر اور حارف روف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔                                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 10/11/2020 - 15:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :