بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مومن الحق کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

مومن الحق کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار، دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 نومبر 2020 16:01

بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مومن الحق کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2020ء )  بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مومن الحق کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، یہ خبر ان کے ساتھی کھلاڑی محمود اللہ ریاض کے صرف 2 روز قبل کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے باعث وہ پی ایس ایل 5 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی سے محروم ہوگئے تھے، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مومن الحق میں کرونا وائرس کی ہلکی پھلکی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف معالج ڈاکٹر دیباشیش چودھری نے بتایا کہ مومن الحق میں ہلکی علامات کے ساتھ کرونا وائرس رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ مومن الحق کا کہنا ہے کہ انہیں منگل کو اس بارے میں معلوم ہوا، ان میں بخار کے علاوہ کرونا وائرس کی کوئی اور علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں، ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مومن الحق سے قبل ابو جاید ، سیف حسن اور مشرافی مرتضیٰ کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا تاہم تینوں اب صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ انڈر 19 کیمپ سے تعلق رکھنے والے چند کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش میں کوویڈ 19 کے تقریبا 4 لاکھ 21 ہزار 921 کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ 6000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔                                                                                              
وقت اشاعت : 10/11/2020 - 16:01:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :