- Home
- Sports
- News
- پاک انڈوگیمز میں شرکت کیلئے بھارتی دستہ پہنچ گیا، واہگہ پر پرتپاک استقبال ،فقید المثال استقبال ..
پاک انڈوگیمز میں شرکت کیلئے بھارتی دستہ پہنچ گیا، واہگہ پر پرتپاک استقبال ،فقید المثال استقبال پر شکرگزار ہیں، کامیابی حاصل نہ بھی کر سکے مگر پاکستانیوں کا دل ضرور جیت لیں گے، بھوپندرا سنگھ،پاکستان نے بھارت سے دوستی کی جانب سے ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے، واہگہ بارڈر پر ایم پی اے مدیحہ رانا کی گفتگو
ہفتہ 1 مارچ 2014 22:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاک انڈو گیمز میں شرکت کے لئے بھوپندر سنگھ کی قیادت میں70رکنی بھارتی دستہ واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مدیحہ رانا نے واہگہ بارڈر پرپنجاب سپورٹس بورڈ کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ مہمان دستے کا پرتپاک استقبال کیا، مہمانوں کوپھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پرپاک انڈیا دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بھارتی دستے کے سربراہ بھوپندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فقیدالمثال استقبال پر شکر گزار ہیں،ہم نے یہ سن رکھا تھا کہ پاکستانی بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں او ر ہمارے تاریخی استقبال سے یہ بات آج ثابت بھی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں بھر پور ہیں اور ہم پاکستانی پلیئرز کو اسی کی سرزمین پر زیر کرنے کے لئے پرعزم ہیں اگرکھیل کے میدانوں میں کامیابی نہ بھی حاصل کر سکے تو پاکستانی شہریوں کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان