- Home
- Sports
- News
- لنکا پریمیئر لیگ 2020‘ جافنا سٹالینز نے ڈمبولا وائیکنگز کو شکست دے دی‘ تھیسارا پریرا مین آف دی ..
لنکا پریمیئر لیگ 2020‘ جافنا سٹالینز نے ڈمبولا وائیکنگز کو شکست دے دی‘ تھیسارا پریرا مین آف دی میچ
پیر 30 نومبر 2020 20:00
ہمبنٹوٹا۔30نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30نومبر2020ء) :لنکا پریمیئر لیگ 2020کے 5 ویں میچ میں جافنا سٹالینز نے ڈمبولا وائیکنگز کو 66 رنز سے شکست دے دی‘ تھیسارا پریرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پیر کو مہنداراجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے پانچویں میچ میں ڈمبولا وائیکنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جافنا سٹالینز کے ابتدائی بلے باز ناکام ثابت ہوئے‘ ان کے 36کے سکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس کے بعد کپتان تھیسارا پریرا نے ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا دیا۔ انہوں نے قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جافنا سٹالینز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔
ڈمبولا کی طرف سے سمت پٹیل 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔ 219 رنز کے تعاقب میں ڈمبولا کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان داسن شناکا35 رنز اور سمت پٹیل 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جافنا سٹالینز کے عثمان شنواری کامیاب ترین بولر رہے انہوں نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فرنینڈو اور کپتان تھسارا پریرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جافنا سٹالینز نے ڈمبولا کو 66 رنز سے شکست دے کر لنکا پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جافنا کے کپتان تھیسارا پریرا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ دیا گیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 30/11/2020 - 20:00:32
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
گیٹورڈ منوڑہ بیچ ٹینس رینکنگ ٹورنامنٹ، عدنان خان اور قدسیہ راجہ فاتح
-
سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے 3میچز (آج) کھیلے جائیں گے
-
زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
-
احسن اقبال کا اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین
-
انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 21مئی سے ہوگا