نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپفائنل پی سی بی چیلنجرزنےجیت لیا
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والی نیشنل ٹرائینگولر ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ پی سی بی چیلنجرز نے جیت لی
منگل 1 دسمبر 2020 17:25
پی سی بی چیلنجرز کو ٹاس جیت کر پی سی بی ڈائنا مائٹس نے پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ۔ وحیدہ اختر 11 اور فاطمہ ثناء 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ صدف شمس اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 15 رنز جوڑے ۔ کپتان منیبہ علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ صدف شمس نے 18 رنز بنائے ۔
کائنات حفیظ نے 27 گیندوں پر 31 رنز تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے ۔
(جاری ہے)
پی سی بی ڈائنا مائٹس کی جانب سے سبحا نہ طارق نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنا مائٹس مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی ۔ ناہیدہ خان نے 39، عائشہ ظفر نے 1 ، حفصہ خالد نے 20 ، عمیمہ سہیل نے 12 اور ارم جاوید نے 15 رنز بنائے ۔ کائنات امتیاز 29 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو جبکہ ایمن انور ، فاطمہ ثناء ، اور ندا ڈارر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کائنات حفیظ پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔کائنات امتیاز کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا انھوں نےٹورنامنٹ میں 111 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 17:25:02
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان