پھنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں صوابی ڈسٹرکٹ کبڈی ٹیم نے گدوال کبڈی ٹیم کوہرایا

بدھ 2 دسمبر 2020 19:09

پھنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں صوابی ڈسٹرکٹ کبڈی ٹیم نے گدوال کبڈی ٹیم کوہرایا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) پھنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں صوابی ڈسٹرکٹ کبڈی ٹیم نے گدوال کبڈی ٹیم کوہرایا۔خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن اورضلعی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پور کے علاقے پھنیاںمیں جاری پھنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں کے ایک میچ میں صوابی اورگدوال کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں صوابی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔میچ میں صوابی ٹیم کاسکور30پوائنٹس اورگدوال ٹیم کا سکور 28رہا۔اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوٹسے تعارف کرایا گیا۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 19:09:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :