سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز 5 مارچ سے شروع ہونگے

پیر 4 مارچ 2024 14:58

سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز 5 مارچ سے شروع ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز 5 مارچ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث 4 مارچ تک ملتوی کردیئے تھے۔

اب یہ میچز 5 مارچ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

جو 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 5 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے دن دو بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔ 6 اور 7 مارچ کو لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 8 مارچ کو چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/03/2024 - 14:58:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :