بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:41

بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی کے بعد بگ بیش ٹیم سے معاہدہ سائن کرلیا ہے، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی مصروفیات کے بعد 26 دسمبر سے میلبرن رینیگیڈز کو دستیاب ہوں گے۔عماد وسیم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائرکی نمائندگی بھی کی تھی۔میلبرن رینیگیڈز کے کوچ مائیکل کلینگر کے مطابق عماد وسیم شاندار صلاحیتوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پلیرز میں سے ایک ہیں۔مائیکل کلینگر نے کہا کہ عمادوسیم تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں کامیابیاں بھی سمیٹیں ہیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 14:41:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :