دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، شعیب ملک

جمعرات 3 دسمبر 2020 14:41

دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، شعیب ملک
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سینئر آل رائونڈ شعیب ملک نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے کہاکہ مجھے ٹور پر نہ بھیجنے کا جواب صرف چیف سلیکٹر ہی دے سکتے ہیں، مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں،نہ ہی مجھ سے پینل کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا تھا۔شعیب ملک نے کہا کہ ایل پی ایل میرے لیے ایک اچھا موقع اور میری توجہ اس پر مرکوز ہے، انھوں نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کے فیصلے کوسراہا۔
وقت اشاعت : 03/12/2020 - 14:41:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :