- Home
- Sports
- News
- ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ نے چو کرزکا لیبل اتارپھینکا،اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے یقینی فتح ..
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ نے چو کرزکا لیبل اتارپھینکا،اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے یقینی فتح چھین لی،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست۔ تفصیلی خبر
پیر 24 مارچ 2014 21:12
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) آئی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کے دوسرے راؤنڈ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے ہرا دیا۔چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جے پی ڈومینی نے شاندار 86 رنز ناٹ آٹ کی اننگز کھیل کر ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک 4، کپتان فاف ڈوپلیسی 13، اے بی ڈیویلیرز 5، ڈیوڈ ملر 6 اور ایلبی مورکل 13 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساتھی اور کورے اینڈرسن نے 2،2 جبکہ کائل ملز اور نیتھن میک کولم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔(جاری ہے)
گپٹل کے بعد کپتان برینڈن مک کلم میدان میں اترے لیکن جلد ہی وہ بھی چلتے بنے، اس موقع پر راس ٹیلر نے پروٹیز بالرز کے بخیئے ادھیڑنے شروع کئے، ولیم سن اور ٹیلر کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی، نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان ولیم سن کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے کیوی بلے باز پویلین لوٹتے رہے لیکن دوسرے اینڈ پر موجود راس ٹیلر نیوزی لینڈ کو فتح کی امید دلاتے رہے، آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو فتح کے لئے صرف 7 رنز درکار تھے اور جنوبی افریقہ جیت سے 5 وکٹیں دور تھا، ایسے میں پروٹیز کی اسٹین گن کام آئی، انہوں نے اپنے اوور میں 4 رنز دیکر میچ جنوبی افریقہ کی جھولی میں ڈال دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 4 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مورکل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 86 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے جنوبی افریقا کے جے پی ڈومنی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شمعون ہدایت نے یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی