سری لنکا اور بنگہ دیش کی پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوشش کا انکشاف

ہم نے دونوں ممالک کو جواب دیا ہے کہ پاکستان کو اس ایونٹ کی میزبانی کے موقع سے محروم نہیں ہونے دیںگے:صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینیٹر سلیم سیف اللہ خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2021 15:05

سری لنکا اور بنگہ دیش کی پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوشش کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2021ء ) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2 ممالک پاکستان کو جنوبی ایشین گیمز کے 14 ویں ایڈیشن کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلیم سیف اﷲ خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا اس ایونٹ کی میزبانی کے حقوق پاکستان سے لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کو جواب دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کو اس ایونٹ کی میزبانی کے موقع سے محروم نہیں ہونے دیں گے ۔ جنوبی ایشین گیمز کا انعقاد رواں سال کے آخر میں ہوگا۔ پاکستان ایشیاء کی چھ بہترین ٹیموں میں شامل ہے۔ مارچ میں پاکستان نے صرف ایک ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایونٹ کی میزبانی کے سلسے میں پاکستان کا دیگر ممالک سے موازنہ بھی کیسے کیا جاسکتا ہے؟ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹینس کی بحالی کے لئے ترکی کو سالانہ 10 لاکھ یورو ملتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹس پر 10 لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں، پچھلے 2 سال سے ہمیں فنڈز کی کمی ہے جس نے ہمیں مزید تقاریب کا انعقاد کرنے سے روک دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اعصام الحق جیسے کھلاڑی دوبارہ پیدا نہیں ہوتے ، وہ خوش قسمتی سے معاشی طور پر مضبوط ہیں جبکہ پی ٹی ایف کھلاڑیوں پر ہزاروں ڈالرز خرچ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 15:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :